افغانستان کے بلے باز ابراہیم زدران نے پاکستانی کی قربانیوں پر پانی پھیرتے ہوئے اپنی جیت کو پاکستان سے افغانستان واپس بھیجے جانے والے افغانیوں کے نام کردیا۔
پاکستان نے چنئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کو 283رنز کا ہدف دیا تھا، جو افغانستان نے 49ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
رحمت شاہ 77 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،رحمان اللہ گرباز نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔
تاہم افغان بلے باز ابراہیم زدران نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کو فراموش کرتے ہوئے افغانستان کی جیت کو پاکستان سے واپس جانے والے غیرقانونی مقیم افغانوں کے نام کردیا۔
اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ افغانیوں کے نام کرتا ہوں جنہیں زبردستی پاکستان سے واپس افغانستان بھیجا جا رہا، لو جی لے لو سواد۔۔۔ pic.twitter.com/mX6krq4t1F
— Kamran Wahid (@Khankamoo) October 23, 2023
واضح رہے کہ پاکستان نے چار دہائیوں کی میزبانی کے بعد غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو جانے کو کہا تھا۔ کیونکہ جرائم میں ملوث پکڑے گئے زیادہ تر افراد غیر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
جہاں تک سپورٹ کی بات ہے تو پاکستان نے ہمیشہ افغان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کیا، قومی سابق کرکٹرز نے افغان ٹیم کی کوچنگ کی تاہم ابراہیم زدران یہ سب بھول گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کے بیان کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








