افغان طالبان کے ترجمان نے بیٹیوں کے اسکول جانے کا اعتراف کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان طالبان کے ترجمان نے بیٹیوں کے اسکول جانے کا اعتراف کرلیا
افغان طالبان کے ترجمان نے بیٹیوں کے اسکول جانے کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن: افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے تصدیق کی ہے کہ اُن کی دو بیٹیاں دوحہ میں اسکول جاتی ہیں حالانکہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد ہے۔

امریکی نژاد صحافی پیئرز مورگن نے سہیل شاہین کا انٹرویو لیا جہاں پر اُن سے اسکولوں میں لڑکیوں کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کے حوالے سے گفتگو کی۔

مورگن نے اُن سے سوال پوچھا کہ آپ کی دونوں بیٹیاں اسکول جاتی ہیں جس کے جواب میں سہیل شاہین نے کہا کہ ہاں، میری دونوں بیٹیاں اسکول جاتی ہیں اور میری بڑی بیٹی تو فٹ بال بھی کھیلتی ہے۔

مورگن نے اُن سے سوال کیا کہ افغانستان میں خواتین پر تعلیم حاصل کرنے کی پابندی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ میں ایسے تمام تر مغربی خیالات کے خلاف ہوں کہ جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ خواتین کو بنا حجاب کے تعلیم حاصل کرنی چاہیے جبکہ میرے خیال میں خواتین کو حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل کرنی چاہیے بلکہ وہ حجاب کے ساتھ جاب بھی کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ووٹوں سے منتخب ہونے والے عمران خان کو ہم نے آئینی طریقے سے گھر بھیجا، مریم نواز

مزید برآں امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر سہیل شاہین نے کہا کہ ہمیں واقعی میں اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ ہم کس طرح سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تعمیری انداز میں کام کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ ہماری ثقافت کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرے کیونکہ ہم اپنی ثقافت کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

Related Posts