طالبان کی داعش کے خلاف بڑی کارروائی، ٹھکانا تباہ، کئی دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان طالبان نے آج ایک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں داعش کا بڑا ٹھکانہ تباہ کردیا۔

افغانستان کے صوبے قندوز کے مقامی طالبان ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ قندوز شہر میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا ۔ طالبان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

قندوز پولیس کے ترجمان حافظ عبید اللہ آبادی کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کا تعلق داعش سے تھا اور انہوں نے شہر میں ایک مکان کرائے پر لیا تھا۔

افغان میڈیا نے طالبان ترجمان کے حوالے سے لکھا کہ داعش سے وابستہ افراد قندوز میں تحریبی کارروائیوں کا اردارہ رکھتے تھے۔

قندوز شہر میں مسلح افراد اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں 4 گھنٹے تک جاری رہی جس میں طالبان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آزاد ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے کرنل بلادین کندوی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے دو ساتھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ کابل میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے اب تک داعش افغانستان میں درجنوں بم دھماکوں اور حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔ بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے بعد سے اب تک طالبان داعش سے برسر پیکار ہیں۔

Related Posts