‘ریڈ 2’ میں تمنا بھاٹیہ کا آئٹم سانگ مذاق بن گیا، دیکھئے ایک جھلک

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ ٹرولنگ کی زد میں آگئیں، فوٹو یوٹیوب

بالی وڈ کے ڈارک اینڈ ہینڈسم اداکار اجے دیوگن کی اپکمنگ فلم ‘ریڈ 2’ کے میکرز نے حال ہی میں فلم کا پہلا گانا ‘نشہ’ جاری کیا جس نے اپلوڈ ہونے سے  پہلے ہی سوشل میڈیا پر  دھوم مچا دی۔ 

گانے میں بھارتی فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو ایک گلیمرس، ہائی انرجی اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے  جس کی بدولت اداکارہ کے  مداحوں کی جانب سے گانے کو ممکنہ چارٹ بسٹر قرار دیا جا رہا ہے۔

 لیکن جہاں مداح تمنا کی اداؤں اور گانے میں ان کی حیرت انگیز  توانائی کی تعریف کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے اس گانے کا ‘استری 2’ فلم میں اُن کے ہی ایک اور گانے ‘آج کی رات’ سے موازنہ کرنے سے بھی باز نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سانگ ‘نشہ’ میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے  سنہرے رنگ کے چمکدار لباس اور مدھم سیٹ لائٹنگ سے لے کر کوریوگرافی اور بیک گراؤنڈ ڈانسرز تک سوشل میڈیا صارفین نے دونوں گانوں کے درمیان واضح مشابہت کی نشاندہی کی۔

ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کچھ صارفین  نے تو یہ دعویٰ بھی کیا کہ ‘نشہ’ ‘آج کی رات’ کا ریمکس یا ری میک جیسا لگتا ہے جس کے ساتھ ہی  چند نیٹیزنز نے مماثلت کو اجاگر کرنے کے لیے ساتھ ساتھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔

گانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘وہی آج کی رات کا ڈانس، وہی چالیں، وہی لباس کا انداز،  اب بار بار یہی ہوگا‘۔

ایک اور صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ‘پہلے آج کی رات اب نشہ، دونوں میں کوئی فرق نہیں نظر آرہا‘۔

ایک ناراض مداح نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ گانا  استری کے سانگ آج کی رات کے 2.0 ورژن جیسا لگ رہا ہے جسے دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی ہے‘۔

جبکہ ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ گانا آج کی رات جیسا لگ رہا ہے، کیا تمنا اب صرف ایسے ہی گانوں میں کام کریں گی؟ کچھ تو نیا کریں‘۔

Related Posts