ٹانک: پولیس لائنز پر دہشت گردوں کے حملے میں 2اہلکار شہید، حملہ آور ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹانک: پولیس لائنز پر دہشت گردوں کے حملے میں 2اہلکار شہید، حملہ آور ہلاک
ٹانک: پولیس لائنز پر دہشت گردوں کے حملے میں 2اہلکار شہید، حملہ آور ہلاک

ٹانک: پولیس لائنز پر دہشت گردوں کے حملے کے باعث میں 2 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائنز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، ڈی پی اوٹانک افتخارعلی بھی پولیس لائنز پہنچ گئے ہیں۔

ڈی پی او ٹانک افتخارشاہ کا رابطہ کرنے پر کہنا تھا کہ پولیس لائن کی عمارت میں موجود ہوں،دہشت گردوں کامقابلہ کر رہا ہوں، پولیس نے بہادری سے لڑتے ہوئے اب تک 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

صیہونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسجدکی بے حرمتی

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس لائن کی عمارت ابھی تک کلیئر نہیں ہوئی آپریشن جاری ہے، پولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

Related Posts