مولانا طارق جمیل کی عوام کو کورونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا طارق جمیل کا گاڑی کی وائرل ہونیوالی تصویر پر رد عمل سامنے آگیا
مولانا طارق جمیل کا گاڑی کی وائرل ہونیوالی تصویر پر رد عمل سامنے آگیا

لاہور: ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد پوری دنیا شدید آزمائش کے اوقات سے گزر رہی ہے۔

اپنے پیغام میں کورونا وائرس سے ہونے والے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مولاناطارق جمیل نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی میں ایسی صورتحال نظر نہیں آتی ہے لہٰذا حفاظت کے زیادہ سے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

دینی اسکالر نے لوگوں سے حکومت اور صحت کے حکام کی طرف سے مقرر کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کو بھی کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹلی میں صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس : سعودی عرب میں 21دن کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

انہوں نے مشورہ دیا کہ وائرس مصافحہ کے ذریعہ پھیلتا ہے تو لوگوں کو مصافحہ اور مذہبی اجتماعات سے باز رہنا چاہئے۔

عالم دین نے کہا کہ اگر مساجد میں اجتماعات کے ذریعہ یہ وائرس پھیلنے سے روکنے گھروں میں دعا کی جائے۔

Related Posts