کورونا وائرس : سعودی عرب میں 21دن کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Saudi ends virus lockdown despite spike in infections

دوحہ: سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے آج سہ پہر سے ملک میں 21 روزہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے 21 دن کے لئے کرفیو نافذ کرنے کے اعلامیہ پر دستخط کردیئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 500 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پورے ملک کو لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے‘ وزیر اعظم عمران خان

اس سے قبل سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سعودی عرب پروازوں ، بسوں اور ٹرینوں کے علاوہ ٹیکسی خدمات میں بھی دو ہفتوں کے لئے روکنے والا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر روزانہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے باعث عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو عالمی وبائی مرض قرار دیا ہے۔

Related Posts