معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور مشہور فٹبال کھلاڑی ٹریوس کیلسی کے درمیان تعلقات اب ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات جو گزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اب مشترکہ زندگی گزارنے کے ارادے سے گھر کی تلاش میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔
حال ہی میں دونوں کو امریکی ریاست اوہائیو کے ایک پرتعیش علاقے میں موجود قیمتی گھروں کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ علاقہ ٹریوس کیلسی کا آبائی مقام ہے، اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی پرانی یادوں اور جذباتی وابستگی کے باعث اسی علاقے میں مستقل سکونت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کے پاس پہلے ہی الگ الگ پرآسائش رہائش گاہیں موجود ہیں، جن میں سے ایک کنساس سٹی اور دوسری رہوڈ آئی لینڈ میں واقع ہے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ یہ مشہور جوڑا ایک ایسا گھر تلاش کر رہا ہے جو ان کے مشترکہ مستقبل کے خوابوں کی تعبیر ہو۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ گھر تلاش کرنے کا عمل جون میں شروع ہوا تھا یعنی اس سے قبل کہ ٹریوس کیلسی نے سوشل میڈیا پر پہلی بار ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو عوامی انداز میں ظاہر کیا۔ انہوں نے اپنی ایک تصویری اشاعت میں نہ صرف اپنی دوست احباب بلکہ ٹیلر سوئفٹ کو بھی شامل کیا، جسے ان کے رشتے کی سنجیدگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں شخصیات نے اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا لیکن حالیہ اقدامات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے تعلقات اب مزید مضبوط اور پختہ ہو چکے ہیں۔
مداحوں اور فیشن و شوبز کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کی نظریں اس جوڑے پر جمی ہوئی ہیں کیونکہ ان کی محبت کی کہانی اب ایک نیا موڑ لینے جا رہی ہے، جس میں باہمی رہائش کا امکان ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ رشتہ نہ صرف فنی دنیا میں دلچسپی کا باعث بن رہا ہے بلکہ دنیا بھر کے شائقین کے لیے بھی ایک بڑی خبر ہے جو ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کو ایک کامیاب جوڑے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








