ٹی سی پی نے مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی گندم درآمد کی، ذرائع

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاق کا گندم دینے سے انکار، پنجاب کا شکووں سے بھرا خط تیار
وفاق کا گندم دینے سے انکار، پنجاب کا شکووں سے بھرا خط تیار

اسلام آباد: وزارت فوڈ سیکیورٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے منگوائی گئی درآمدی گندم مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہونے کا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے 10 لاکھ ٹن گندم اوپن ٹینڈر کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوانے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا 300 یونٹ تک چھوٹ کا اعلان، 56فیصد کے الیکٹرک صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے

ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی سی پی نے جو گندم منگوائی ہے وہ مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قدر میں کمی جاری، نئی قیمت 218 روپے ہوگئی

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹی سی پی نے ابتک 9 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم بک کی ہے جس میں سے 6 لاکھ 22 ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم پاکستان پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) اوپن ٹینڈر کے ذریعے گندم امپورٹ کر رہا ہے۔

Related Posts