گلگت بلتستان: 8 ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹیوں میں شامل براڈ پیک سر کرنے کے مشن کے دوران معروف پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم آج روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما مراد سدپارہ کا شمار ملک کے مایہ ناز کوہ پیماؤں میں کیاجاتا ہے۔ مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی رہنماؤں کی ٹیم ریسکیو مشن کیلئے آج رات کو روانہ ہوگی۔
گزشتہ برس مراد سدپارہ نے کے ٹو کی انتہائی بلندی سے گر کر جاں بحق ہونے والے حسن شگری کی میت کو اتارا، مراد سدپارہ پرتگالی خاتون کوہ پیما کے ہمراہ گزشتہ ہفتے براڈ پیک کی مہم جوئی کیلئے روانہ ہگئے تھے۔
دوروز قبل براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران کیمپ ون کے مقام پر سر پر پتھر لگنے کے باعث مراد سدپارہ شدید زخمی ہوگئے۔ معروف کوہ پیماؤں ساجد سدپارہ اور نائلہ کیانی سمیت دیگر نے مراد سدپارہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سے قبل رواں سال کے دوران ہی محمد مراد سدپارہ نے کے ٹو کلین اپ ایکسپڈیشن کی بھی قیادت کی۔ مراد سدپارہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت دنیا کے 4 بلند و بالا پہاڑوں کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








