دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

نوجوانوں کا عالمی دن
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، پاکستان کی 50فیصد آبادی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل ہے جو ملک کا مستقبل قرار دئیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 12 اگست کو نوجوانوں کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ عالمی ادارے اقوامِ متحدہ نے نوجوانوں کا عالمی دن منانے کی قرارداد 1999 میں منظور کی اور 2000 سے دن منانے کا آغاز کیا گیا۔

اقوامِ متحدہ کا ماننا ہے کہ نوجوانوں کا عالمی دن منانے کا مقصد نوجوان نسل کو اہمیت دینا اور اقوامِ عالم کی توجہ مختلف ممالک میں تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنے والے نوجوانوں پر مرکوز کرنا ہے۔

متعدد رپورٹس کے مطابق دنیا کا ہر چوتھا نوجوان غربت اور ہر پانچواں نوجوان بے روزگاری کا شکار ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی اور غربت نے نوجوانوں کے جذبات و احساسات کو بری طرح جھنجھوڑ دیا ہے۔

دنیا کے چھٹے سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ملک پاکستان کی 50 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جس کے 40 فیصد نوجوان غیر تعلیم یافتہ اور اَن پڑھ ہیں۔ ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کے جانے لے جایا جائے۔

Related Posts