اسلام آباد، آتشزدگی کا شکار سینٹورس مال پر ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرنیکا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اسلام آباد کے سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے آتشزدگی کا شکار سینٹورس مال پر ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آتشزدگی کے ساتھ ساتھ مال کی تعمیر میں سی ڈی اے قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی بھی تفتیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹورس مال آتشزدگی پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔ ڈی سی عرفان نواز کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے پر معاملہ آگے بڑھائیں گے۔ کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ کبھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کی گئی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد، سینٹورس مال میں آتشزدگی کا مقدمہ درج

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جائیں گی کہ آگ لگنے کے وقت الارم سسٹم اور آگ بجھانے والا نظام کام کر رہا تھا یا نہیں اور کیا اسٹاف اس قسم کے حالات سے واقف تھا؟ کوتاہی حکومت کی ہے یا مال انتظامیہ کی؟ حقائق سامنے لائیں گے۔

ڈی سی عرفان نواز نے کہا کہ جانی نقصان کو بچانا ہماری پہلی ترجیح تھی۔ ہم نے کوشش کی کہ کسی کا مالی نقصان بھی نہ ہو۔ مال میں دکانداروں کے سامان لے جانے پر کوئی پابندی نہیں۔ مال انتظامیہ کا سیاسی انتقام لینے کا الزام غلط ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت پر سیاسی انتقام لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عرفان نواز نے کہا کہ ہم نے انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے اور مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے ٹاورز کھولیں گے۔

 

Related Posts