ایرانی حکومت نے حملوں کے دوران نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی بنجمن نیتن یاہو حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے کے پہلے ہی روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے پیروں پر زخم آگئے تھے، تاہم ایران کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کے صاحبزادے یوسف پزیشکیان کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر محفوظ اور خیریت سے ہیں اور ان سے رابطے میں رہنے والے چند دوستوں نے یہ بات بتائی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر بنایا گیا ہے، تاہم انہوں نے تاحال ایرانی عوام سے رابطہ نہیں کیا۔
اس سے قبل امریکا و اسرائیل نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں، جبکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی عوام میں تاحال امریکا و اسرائیل کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








