تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر کے بھائی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسد قیصر گھر پر تھے جب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ اسدقیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کیلیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، انہیں بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے فلسطینی طلبا کیلئے مراعات کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور اس وفد میں اسد قیصر بھی شامل تھے۔

Related Posts