رواں برس نومبر کے دوران یو ٹیوب پر مفت دستیاب 10 بہترین فلمز

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر میوزک ویڈیوز، ڈرامے اور فلمز مفت دستیاب ہیں جنہیں نومبر کے دوران دیکھا جاسکتا ہے۔

یو ٹیوب پر دستیاب فلمز کو دیکھنے کے دو طریقے ہیں جن میں سے ایک میں ناظرین کو اشتہارات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسرے طریقے کے تحت ریڈ پریمئم کا سہارا لیتے ہوئے اشتہارات سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ یو ٹیوب پر دستیاب 10 فلمز کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

دی ماسک

جم کیری کی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم دی ماسک 90 کی دہائی کی کلاسک فلم سمجھی جاتی ہے جس کو بجا طور پر بلاک بسٹر قرار دیا جاسکتا ہے۔

اسپیڈ

کینو سینڈرا بلاک کی پہلی فلم اسپیڈ کو ایکشن موویز کی کلاسک فلمز میں بہترین سمجھا جاتا ہے جس نے 1994 میں ناظرین پر اچھا تاثر چھوڑا۔

 

فنٹاسٹک مسٹر فاکس

اگر آپ نے کبھی کوئی اچھی بچکانہ فلم نہیں دیکھی تو فنٹاسٹک مسٹر فاکس ایک بہتر فلم سمجھی جاسکتی ہے، فلم میں اینی میشن اور ڈبنگ کا بہترین استعمال کیا گیا جس کو یو ٹیوب پر آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

مورٹل کومبیٹ

کنگ فو سمیت فائٹنگ کے متعدد اسٹائلز پر مشتمل ایکشن فلم مورٹل کومبیٹ میں فائٹ جیتنے والے کو انعام اور ہارنے والے کو موت ملتی ہے۔

 

ٹرین ٹو بوسن

کورین زومبی ایکشن فلم ٹرین ٹو بوسن کو خوفناک فلمز میں اہم مقام دیا جاسکتا ہے۔ وقت گزاری کیلئے یو ٹیوب پر یہ فلم بھی مفت ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

 

لاؤرنس آف عریبیہ

اگر آپ کے پاس کم از کم 4 گھنٹے فارغ وقت ہے تو لاؤرنس آف عریبیہ 1962 میں ریلیز کی گئی ایسی فلم ہے جسے آپ ضرور دیکھنا چاہیں گے۔

گراؤنڈنگ ڈے

یو ٹیوب پر سکون سے بیٹھ کر دیکھنے والی فلم گراؤنڈنگ ڈے کو 1993 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم میں مزاح اور غم کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔

اے اسپیس اوڈیسی

اسٹینلے کبریک کی سائی فائی فلم اے اسپیس اوڈیسی کو بھی اپنے وقت کا اہم شاہکار قرار دیاجاسکتا ہے جو 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔

سپر سائز می

مارگن سپرلاک کی فلم سپر سائز می کا تعلق صحت کے شعبے سے ہے جو 2004 میں ریلیز کی گئی۔ فلم زرد صحافت کو بے نقاب کردیتی ہے۔

دی نیکڈ گن

اپنی ڈرنک کا ایک سپ لے لیجئے۔ دی نیکڈ گن کو بہترین کامیڈی فلمز میں سے ایک نہ سمجھا جائے تو زیادتی ہوگی۔

Related Posts