انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈکپ جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

میلبرن: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔ انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

 قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ جیتنے کیلئے 138رنز کا ہدف دیا۔قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹس کے نقصان پر 137رنز بنائے۔ جس کے تعاقب میں جاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ نے ایک اوور پہلے ہی ہدف بہ آسانی مکمل کرلیا۔

فال آف وکٹس

انگلینڈ کے اوپنر بیٹر ایلیکس ہیلز شاہین آفریدی کے پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس وقت انگلینڈ کا مجموعی اسکور 7 تھا۔

کپتان جوز بٹلر کریز پر موجود رہے۔ فل سالٹ 9 گیندوں پر 10 رنز بنا کر 32 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤوف کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انگلش کپتان جوز بٹلر حارث رؤوف کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں 45 کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ مجموعی طور پر انگلینڈ کے پانچ بیٹر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 14 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور 5ویں اوور کی دوسری گیند پر 29 کے مجموعی اسکور پرسیم کرن کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ رضوان کی اننگز میں 1 چھکا بھی شامل تھا۔

محمد حارث نے 12 گیندوں پر 8 رنز بنائے جن کو 8ویں اوور کی پہلی گیند پر عادل راشد کی گیند پر بین اسٹوکس نے کیچ آؤٹ کیا۔ محمد حارث 45 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو 84 کے مجموعی اسکور پر عادل راشد کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد کوئی اسکور نہ کرسکے اور بین اسٹوکس کی گیند پر کپتان جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سترہویں اوور کی تیسری گیند پر شان مسعود بھی آؤٹ ہو گئے۔ شان مسعود کو 121 کے مجموعی اسکور پر سیم کرن کی گیند پر لیام لیونگسٹن نے کیچ آؤٹ کردیا۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی شاداب خان تھے۔ انہوں نے 14 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور 123کے مجموعی اسکور پر 18اوور کی دوسری گیند پر کرس جورڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز 129 کے مجموعی اسکور پر سیم کرن کی گیند پر لیام لیونگسٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آؤٹ ہونے والے آٹھویں اور آخری کھلاڑی محمد وسیم تھے جو کرس جورڈن کی گیند پر لیام لیونگسٹن کے ہاتھوں ہی کیچ آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم کر رہے ہیں۔ نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث اسکواڈ میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤوف بھی شامل ہیں۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو بڑا ہدف دیں گے۔ہم بھی ٹاس جیتتے تو باؤلنگ کرتے، مگر ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹاس اہمیت نہیں رکھتا، نہ موسم ہمارے ہاتھ میں ہے تاہم پاور پلے کی اہمیت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔

حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل میلبرن میں میڈیا کانفرنس کے دوران پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کی ابتدا اچھی نہیں ہوئی، پھر بھی ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، کہا جارہا ہے کہ یہ ورلڈ کپ 1992 سے ملتا جلتا ہے۔

Related Posts