میلبرن: انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کے مابین ٹاس ہوا جو انگلینڈ نے جیت لیا اور پچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
فائنل میں ٹاس کی اہمیت نہیں، نہ موسم ہمارے ہاتھ میں ہے۔بابر اعظم
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم کر رہے ہیں۔ نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ میں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤوف بھی شامل ہیں۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو بڑا ہدف دیں گے۔ہم بھی ٹاس جیتتے تو باؤلنگ کرتے، مگر ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹاس اہمیت نہیں رکھتا، نہ موسم ہمارے ہاتھ میں ہے تاہم پاور پلے کی اہمیت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔
حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل میلبرن میں میڈیا کانفرنس کے دوران پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کی ابتدا اچھی نہیں ہوئی، پھر بھی ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، کہا جارہا ہے کہ یہ ورلڈ کپ 1992 سے ملتا جلتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








