میلبرن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر بطور انعام دئیے جائیں گے جو پاکستانی کرنسی میں35 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہوگا جس میں گرین شرٹس کی جیت کی توقع کی جارہی ہے جبکہ مغربی ممالک کے شائقینِ کرکٹ انگلینڈ کی جیت کیلئے پر امید ہیں۔
فائنل میں ٹاس کی اہمیت نہیں، نہ موسم ہمارے ہاتھ میں ہے۔بابر اعظم
تاریخ کے اوراق پلٹنے سے پتہ چلتا ہے کہ کرکٹ کا آغاز انگلینڈ سے ہی ہوا تھا اور ٹی 20 انٹرنیشنل ایونٹ میں انگلینڈ اور پاکستان دونوں ہی ایک ایک بار فائنل جیت کر ورلڈ کپ اپنے نام کرچکے ہیں۔پاکستان نے 2009 میں جبکہ انگلینڈ نے 2010 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا۔
دونوں سابق ورلڈ کپ چیمپین ٹیمز آج بھی فائنل میچ میں مدِ مقابل ہیں۔ فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز جبکہ میچ ہار کر رنر اپ قرار دی جانے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم دی جائے گی۔ آئی سی سی نے انعامی رقم کا اعلان گزشتہ ماہ ہی کردیا تھا۔
گزشتہ ماہ آئی سی سی نے یہ اعلان بھی کیا کہ سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی 8 ٹیموں کو فی ٹیم 70، 70 ہزار ڈالرز دئیے جائیں گے جبکہ سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر انعامی رقم 40 ہزار ڈالر مقرر کی گئی تھی۔ سپر 12 مرحلے میں 8 ٹیمز براہِ راست پہنچ گئی تھیں۔
افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں براہِ راست پہنچنے والی ٹیمز میں شامل تھیں جبکہ زمبابوے، آئر لنیڈ، نیدر لینڈز اور سری لنکا نے راؤنڈ مرحلے کے بعد سپر 12تک رسائی حاصل کی۔
آئی سی سی کا کہنا تھا کہ پہلے راؤنڈ میں فتحیاب ٹیمز کو فی کس 40 ہزار جبکہ پہلے راؤنڈ کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی 4 ٹیموں کو فی کس 40 ہزار ڈالرز دئیے جائیں گے۔پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








