مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل تیرے بن نے مقبولیت کے تمام تر ریکارڈ توڑدیے، ٹی وی اور یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن گیا ہے۔
سراج الحق کی ہدایت کاری میں بننےوالے اس ڈرامے کو نوراں مخدوم نے لکھا ہے ، ڈرامہ آغاز سے ہی سب سے زیادہ ٹی آر پی حاصل کررہا ہے۔ خاص طور پر پاکستان اور بھارت میں ڈرامے کی ہر قسط ٹرینڈ کرتی ہے اسی کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر بھی ڈرامے کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتے ہیں۔
ڈرامے نے یوٹیوب پر مقبولیت کے تمام تر ریکارڈ توڑ دیے ہیں، اس کو یوٹیوب پر 2 بلین (2 ارب) سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور اس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آئی ایم بی ڈی پر بھی اس کی ریٹنگ 8.8 ہے ۔
ڈرامہ میرب اور مرتسم کے گرد گھومتا ہے جو کہ آغاز میں ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں لیکن شادی کے بعد وہ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








