کیا نیٹ فلکس کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’XO، Kitty‘ دیکھنی چاہئیے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نئی رومانوی کامیڈی فلم، ‘XO، Kitty’ ریلیز ہوگئی ہے۔

یہ 2018 میں ریلیز کی گئی فلم ’ٹو آل بوائز آئی ہیو لووڈ بیفور‘ کا ایک اور حصہ ہے۔ سیریز میں ایشیائی اور امریکی نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے۔

کہانی

فلم میں کیتھرین سونگ کووی کو دکھایا گیا ہے جو اپنی والدہ کے آباؤ اجداد کے بارے میں جاننا چاہتی ہے، جس کے لئے وہ کورین انڈیپینڈنٹ اسکول آف سیول میں اسکالر شپ کے لئے درخوست دیتی ہے، جو 1993 میں اس کی ماں نے بھی حاصل کی تھی۔

اسکول میں داخلے کے بعد وہ وہاں کے ماحول سے بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے اور اسی دوران اس کی ساتھی طالب علم یوری ہان سے بہت اچھی دوستی ہوجاتی ہے۔

کاسٹ

انا کیتھ کارٹ، چوئی من جوان، انتھونی کیوان، جیا کم، سانگ ہیون لی، پیٹر تھرن والڈ، ریگن عالیہ، یونجن کم، مائیکل کے لی، جوسلین شیلفو، لی سانگ ووک، تھیو اگیئر، جان کاربیٹ، لی ہیونگ چُل، سنی اوہ اور ریو ہان بی شامل ہیں۔

کیا یہ فلم دیکھنی چاہئیے؟

اگر آپ کو نوجوانوں پر مبنی کہانیاں پسند ہیں تو آپ کو یہ فلم ضرور پسند آئے گی۔

Related Posts