سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بجلی کی فراہمی کرنے والی کمپنی کے عملے اور کچھ شہریوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا جس کے دوران نامعلوم افراد نے بجلی کے ملازمین پر گولیاں چلائیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محکمہ بجلی کے ملازمین اپنی ذمہ داری انجام دے رہے تھے کہ اچانک ایک شہری نے ایک ملازم کو تھپڑ رسید کر دیا جبکہ دیگر ملازمین نے صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کی لیکن اچانک ایک شخص نے پستول نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔
لاڑکانہ
بجلی ملازمین اور شہریوں میں لڑائی آزادانہ فائرنگ pic.twitter.com/LOyY6HXlDn— RahilaMujahid (@RahilaMujahid) August 25, 2025
فائرنگ کے واقعے کے باوجود کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم واقعے نے علاقے میں تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








