سندھ کے شہر نوشہرو فیروز کے سول اسپتال میں قائم سولر پلانٹ کو اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 108 سے زائد سولر پلیٹیں مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں۔ اس تباہ کن واقعے سے اسپتال کے توانائی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اب تک آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا، اور تحقیقات جاری ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سولر پلانٹ کا ایک بڑا حصہ چند ہی منٹوں میں تباہ ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن مالی نقصان لاکھوں روپے تک جا سکتا ہے۔
متعلقہ اداروں نے سولر پلانٹ کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیئے ہیں جبکہ اسپتال انتظامیہ نے متبادل توانائی ذرائع سے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








