کراچی: بھینس کالونی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قریب خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق آگ بھوسے کے ڈھیر میں لگی تھی جس نے شدت اختیار کرلی، جبکہ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے اطراف کے علاقے میں جھاڑیوں اور کچرے کو بھی لپیٹ میں لیا ہے
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دو فائر ٹینڈرز آگ کی اطلاع پر روانہ کردئیے گئے ہیں، جبکہ دیگر علاقوں سے بھی فائر بریگیڈ کو طلب کیا جارہا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، اگر اس پر بروقت قابو نہیں پایا گیا تو بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔