لکی مروت کے علاقے میں واقع نیشنل بینک کی تترخیل برانچ پر شدت پسندوں نے دھاوا بول کر تباہی مچادی۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے چوکیدار کو یرغمال بنایا اور پھر بینک میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی۔
لکی مروت پولیس حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں بینک کے کمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بینک پر حملے اور آگ لگانے کے بعد پورے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کا ضلع لکی مروت اس وقت شدید عدم تحفظ کا شکار ہے کیونکہ یہاں دہشت گردی کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس کی زیادہ تر ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسندوں پر عائد کی جاتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








