رات گئے ٹیکسی میں خوفناک سفر! جانیے تنہا لڑکی نے کیسے زیادتی کی کوشش ناکام بنائی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک 22 سالہ خاتون کا اکیلا سفر ایک خوفناک تجربے میں بدل گیا جب اس نے مبینہ طور پر ایک ٹیکسی ڈرائیور کی جنسی زیادتی کی کوشش سے بچ کر اُترکھنڈ کے نَینی تال کے قریب جنگل میں پوری رات چھپ کر گزاری۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بس کے ذریعے دلّی سے ہلدوانی پہنچی اور وہاں سے کٹھ گودام پہنچی جہاں اس نے رات دیر گئے نَینی تال جانے کے لیے ٹیکسی کرائے پر لی اس دوران ٹیکسی ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی کو مرکزی ہائی وے سے ہٹا کر پٹوا ڈنگر کے قریب ایک ویران لنک روڈ پر موڑ دیا جو نَینی تال سے تقریباً 12 کلومیٹر دور ہے۔

اس موقع پر خاتون نے راستے کے بارے میں سوال کیا تو ڈرائیور نے ٹیکسی روک دی اور اسے جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کا موبائل فون بھی چھین لیا جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر مدد کے لیے کال نہیں کر سکی۔

خاتون خوفزدہ ہوکر ٹیکسی سے اتر کر جنگل کی جانب بھاگی اور وہاں زخمی حالت میں پوری رات چھپی رہی اور صبح وہ قریبی گاؤں پہنچی اور مقامی لوگوں کو مطلع کیا جنہوں نے اس کی مدد کی اور پولیس کو اطلاع دی۔ بعد میں پولیس نے خاتون کو تھانے لے جا کر میڈیکل معائنہ کے لیے بھیجا۔

پولیس نے ملزم کی شناخت دیپک سنگھ بورا کے طور پر کی ہے جو 39 سالہ اور ہلدوانی کا رہائشی ہے۔ تفتیش کاروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج، ٹیکسی کے رجسٹریشن نمبر اور جی پی ایس ڈیٹا کی مدد سے اسے ٹریک کرکے گرفتار کیا۔

اتھارٹیز نے متاثرہ خاتون کا چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد کر لیا اور واقعے میں استعمال ہونے والی ٹیکسی ضبط کر لی۔ متعلقہ دفعات کے تحت بھارتیہ نیایہ سنہتا میں ریپ کی کوشش ڈکیتی اور اغوا کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts