وزیر ستان: وزیرستان میں دہشگردوں نے پاک فوج کی معمول کی گشت کرنے والی ٹیم پر حملہ کردیا، حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت جوان شہید ہوگیا، جبکہ 2اہلکار زخمی بھی ہوگئے، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد پر دہشتگردوں نے پاک فوج کی گشت کرنے والی ٹیم پرفائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر کیپٹن صبیح اور نوید نامی جوان شہید ہو گئے جبکہ 2 سپاہی شدید زخمی بھی ہوئے۔
پاک فوج کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا، جبکہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے ایک کمپاؤنڈ کو بھی تباہ کردیا ہے، فورسزنے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، کمسن بچی شہید ہو گئی۔آئی ایس پی آر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








