ٹیسٹ کرکٹ کا میدان پھر سجے گا؛ پاکستان اور انگلینڈ کے ٹاکرے کا شیڈول جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اگلے سال کے لیے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے،دونوں کرکٹ پاور ہاؤسز اگلے سال اگست میں ایک سنسنی خیز ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل آئیں گے۔

سیریز کا پہلا معرکہ 19 اگست کو تاریخی ہیڈنگلے، لیڈز کے میدان میں سجے گا، جہاں دونوں ٹیمیں اپنی مہارت اور حکمتِ عملی کا لوہا منوانے کے لیے اُتریں گی۔

اس کے بعد 27 اگست کو لارڈز کے شاہی میدان میں دوسرا ٹیسٹ ہوگا جسے کرکٹ کا گھر بھی کہا جاتا ہے اور آخر میں 9 ستمبر سے ایجبسٹن، برمنگھم میں تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ شروع ہو گا۔

یہ ٹیسٹ سیریز محض باہمی مقابلہ نہیں بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بھی اہم حصہ ہے، جس میں ہر فتح عالمی درجہ بندی پر اثرانداز ہو گی۔

پاکستانی ٹیم کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہو گا کہ وہ انگلش سرزمین پر اپنی برتری ثابت کرے اور چیمپئن شپ میں قیمتی پوائنٹس سمیٹے۔

Related Posts