استنبول: یہ کوئی بنائی ہوئی کہانی نہیں بلکہ ترکی میں رہنے والے ایک بوڑھے ڈاکیے کا سچا واقعہ ہے،جس میں ایک راج ہنس (سوان) سے دوستی کو آج 37 سال ہوچکے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کو نبھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج سے 37 سال پہلے، ترکی کے مغربی صوبے ایدرنے میں رجب مرزان نامی ایک نوجوان ڈاکیے کو ایک ننھا منا راج ہنس ملا جو زخمی تھا۔جس کو اس نے طبی امداد فراہم کی اور اپنے ساتھ رکھ لیا۔

بے اولاد رجب مرزان کی شریک حیات فوت ہوچکی تھی،لیکن اس نے دوسری شادی نہیں کی تھی۔ وہ اس راج ہنس کو اٹھا کر لے آیا اور علاج کروانے کے بعد اسے پال لیا۔ راج ہنس کا نام اس نے ”غریب“ رکھ لیا۔

اُس دن سے رجب مرزان اس راج ہنس کا بالکل اسی طرح خیال رکھتا ہے جیسے وہ اس کی اپنی سگی اولاد ہو۔”غریب“ راج ہنس پچھلے 37 سال سے رجب مرزان کے کھیت پر، اس کے ساتھ ہی رہ رہا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








