آرمی چیف نے شہربانو کے سر پر ہاتھ رکھ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور کی اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات کی اور ان کی بہادری اور غیر یقینی صورتحال پر بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ دیانتداری کے ساتھ قابو پانے کی تعریف کی ہے۔

آرمی چیف نے ایس پی شہربانو کے سر پر ہاتھ رکھا اور انہیں بہادری سے معاملہ نمٹانے پر شاباشی دی۔

انہوں نے اے ایس پی شہربانو کی غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے پر تعریف کی اور کہا کہ نڈر آفیسر شہربانو نقوی نے 26 فروری کو لاہور کے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم سے خاتون کو بحفاظت نکالا جو ان کے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرے کرتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ خواتین معاشرے کا انمول حصہ اور ان کا احترام مذہب اور ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، انہوں نے اپنی قابلیت و استقامت سے اندرون و بیرونِ ملک خود کو ممتاز کیا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تحفظات اور شکایات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینا بلاجواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نکتہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔

Related Posts