پی ایس ایل 9، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج ٹکرائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج ایچ بی ایل، پی ایس ایل 9 کے 15ویں میچ کے دوران آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کے مابین پی ایس ایل میچ آج رات 7 بجے سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے براہِ راست دیکھا جاسکے گا جبکہ کراچی کنگز کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر یہ پہلا میچ ہوگا۔

اس سے قبل پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران کراچی کنگز کو شکست کا سامنا ہوا تاہم انہوں نے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل کر کامیابی حاصل کی۔

اگر ہم پی ایس ایل 9 میں مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیں تو کراچی کنگز پی ایس ایل 2024 کے دوران چوتھی پوزیشن پر نظر آتی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان سنبھال رہے ہیں۔

شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مثبت انداز میں پی ایس ایل 9 کا آغاز کیا تاہم ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پھر پشاور زلمی کے خلاف میچز کے دوران ان کی کارکردگی ڈانواں ڈول رہی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچویں پوزیشن آخری مقام سے صرف ایک درجہ اوپر رہ گئی ہے کیونکہ ٹیم نے صرف 1 میچ جیتا اور پھر تین مسلسل میچز میں شکست کھائی جو کراچی کو ہرانا چاہتی ہے۔

Related Posts