امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیلئے کتنے کروڑ کی ڈیل ہوئی؟ دوست کا اہم انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیلئے کروڑوں کی ڈیل ہوئی، مقتول کے گرفتار دوست احسن شاہ نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر بالاج ٹیپو کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیلئے ریکی سمیت دیگر الزامات میں احسن شاہ سمیت 2ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔احسن شاہ طیفی بٹ سے 7سے8ملاقاتیں کرچکا تھا۔

احسن شاہ پر الزام ہے کہ اس نے امیر بالاج ٹیپو کی ریکی کی۔ قتل کے وقت احسن پاکستان میں موجود نہیں تھا، لیکن اس نے سعودی عرب سے قاتلوں کو ریکی دی۔ سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملک سہیل نے احسن شاہ کی ملاقات طیفی بٹ سے کرائی۔

سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسن نے گاڑیاں بدل بدل کر طیفی بٹ سے ملاقاتیں کیں اور گن مینوں کے پاس رائفلیں نہ ہونے کا بتاتے ہوئے مبینہ طور پر شادی میں جانے کی اطلاع بھی احسن شاہ نے ہی طیفی بٹ کو دی۔ احسن بٹ کا کہنا ہے کہ قتل کی پلاننگ 30 روز قبل ہوئی۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن شاہ نے قتل کیلئے 5 کروڑ کی ڈیل کی اور ریکی کرانے کی مد میں 50لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیا۔ پولیس نے ملزمان احسن شاہ اور ملک سہیل کے علاوہ علی پٹھان کو بھی گرفتار کر لیا۔ مزید گرفتاریوں کیلئے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts