فنکار نے پتھروں کو فن پاروں میں بدل دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب کی ایک خاتون آرٹسٹ نے پتھروں پر نقش و نگار بناکر پتھر کے ٹکروں کو فن پاروں میں تبدیل کردیا۔

گول اور چپٹی شکل کے پتھروں کو فن پاروں تبدیل کرنے کی وجہ سے سمیہ الشہری کا کام وائرل ہوگیا اور اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ 

سعودی بصری آرٹسٹ سمیہ الشہری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پتھروں پر پہلی تصویر تقریباً تجریدی تھی۔ مجھے خاندان اور دوستوں کی طرف سے حوصلہ افزائی اورر ترغیب ملی اور میں نے اپنے فن کارانہ خیال کو پتھروں پر خاکوں کی شکل میں ڈھالنا شروع کیا۔

پتھر پر انسانی خصوصیات

ن کے مطابق پتھروں پر ایکریلک رنگوں سے تجربہ کرنے کے بعد میں نے نتیجہ اخذ کیا کہ روغن کے رنگوں کی اقسام ہیں جو پتھروں پر ایک مخصوص رنگ کی شدت کے ساتھ نمودار ہوتی ہیں۔

آرٹسٹ الشہری نے مزید کہا کہ پتھر پرخاکہ نگاری قدیم تاریخ میں بھی پائی جاتی ہے۔ مورخین اور فنکاروں نے اپنے کاموں اور فنکارانہ تخلیقات کو دستاویزی شکل دینے کے لیے پتھروں کا استعمال کیا۔

پتھروں پر سجاوٹ یا آرٹ ایک مربوط فنکارانہ کام ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں اس فن کی علمبردار بنوں گی اور میں سعودی عرب کے ورثے، تہذیب اور ثقافتی تنوع کا اظہار کرنے کے لیے بین الاقوامی نمائشوں میں مملکت کی نمائندگی کروں گی۔

Related Posts