امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے اسرائیل کو اربوں ڈالر دے گا، مسلم دنیا خاموش

تازہ ترین

تازہ ترین

 امریکی سینیٹ نے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل، روس کیخلاف جنگ کیلئے یوکرین اور چین سے تنازع جاری رکھنے کیلئے تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کا “امدادی بل” منظور کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے کئی ماہ کی سیاسی کشمکش کے بعد اپنے تین ٹروجن گھوڑوں یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 بلین ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

اس پیکیج کے تحت یوکرین کے لیے 61 ارب ڈالر، فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے اسرائیل کو 14 ارب ڈالر اور غزہ سمیت تنازعات والے علاقوں میں انسانی امداد کے لیے 10 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔

تائیوان سمیت ایشیا میں شراکت داروں کی حمایت اور چین کیخلاف تنازع جاری رکھنے کیلئے 4.83 بلین ڈالر دیے جائیں گے۔

ڈیموکریٹس بل کو منظور کرنے کے حق میں تھے تاہم ریپبلکن پارٹی اس پر تقسیم نظر آئی۔ بل کی حمایت میں 70 جبکہ مخالفت میں 29 ووٹ پڑے،  22 ریپبلکنز نے بھی بل کے حق میں ووٹ دیا۔

اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالر کی منظوری واضح طور پر فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی براہ راست مدد کے مترادف ہے، تاہم افسوس کا مقام یہ ہے کہ بھری دنیا میں کوئی بھی امریکا کا ہاتھ روکنے والا نہیں، عالم اسلام کے ممالک بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

Related Posts