پنجاب میں ایک اور مثال سامنے آگئی ہے کہ کس طرح ہر شعبے کو سیاسی رنگ دینے کا سلسلہ رُکنے کا نام نہیں لے رہا، لاہور میں خصوصی بچوں کے اسکول کا نام بدل کر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے موسوم کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خصوصی تعلیم نے پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹرترمیمی بل منظور کرلیا جس کے بعد ادارے کا نیا نام مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق نام کی تبدیلی کے سوا قانون میں کوئی اضافی ترمیم شامل نہیں کی گئی۔ ترمیمی بل اب منظوری کے لیے دوبارہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








