محبت کی نئی داستان کا آغاز؛ رونالڈو اور جارجینا کا 5 بچوں کی پیدائش کے بعد شادی کے فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ محبوبہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ 40 سالہ رونالڈو نے 8 سال کی خوبصورت محبت بھری رفاقت کے بعد جارجینا کو ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی پیش کی اور شادی کی پرجوش پیشکش کی جسے جارجینا نے بخوشی قبول کر لیا۔

جارجینا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس لمحے کی ایک دلفریب تصویر شیئر کی جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انکی انگلی میں ایک بڑے ہیرے کی چمکتی ہوئی انگوٹھی سجائی ہوئی ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے دل سے لکھاکہ میں نے ہاں کہہ دیا اس زندگی اور تمام زندگیوں کے لیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)

یہ محبت کی داستان 8 برس قبل اس وقت شروع ہوئی جب جارجینا میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمہ تھیں۔2017 میں دونوں کو پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور تب سے ان کی قربت کی کہانی شائقین کے دلوں کو موہ لینے والی رہی ہے۔

واضح رہے کہ رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں جن میں سے دو جڑواں بچوں میں سے ایک کا اپریل 2022 میں افسوسناک طور پر انتقال ہو گیا تھا۔ اس جوڑے کی یہ منگنی ان کے مداحوں کے لیے ایک خوشی کا لمحہ ہے جو اب ان کی شادی کے منتظر ہیں۔

Related Posts