شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر رہا کیا جائے؛ عدالت کا بڑا حکم آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے فسادات سے متعلق دو مقدمات میں بری ہونے کے بعد رہائی کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے جج منظر علی گل نے جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ اگر شاہ محمود قریشی کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اگر کوئی دیگر مقدمہ نہ ہوا تو شاہ محمود قریشی آج ہی رہا ہوجائیں گے۔

پیر کے روز لاہور کی اے ٹی سی نے 9 مئی کے فسادات سے متعلق دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا تھا جبکہ اسی مقدمات میں پی ٹی آئی کے کئی دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو سزا سنائی گئی۔ اس سے قبل فیصل آباد کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے فسادات سے متعلق ایک مقدمے میں بری کیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو کچھ دیگر مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا وہ کسی ایسے مقدمے میں مطلوب ہیں جس میں انہیں ضمانت نہیں دی گئی۔

دوسری جانب عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

Related Posts