حال ہی میں پاکستان کی صف اول کی خاتون میڈیا میزبان عائشہ جہانزیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جس کی تفصیلات سامنے آئیں تو ہر کوئی حیران رہ گیا کہ ان کی زندگی کس قدر مشکلات سے دوچار رہی ہے۔
انہوں نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور اپنے والد کے رویے کے بارے میں بھی کھل کر بات کی، جس نے انہیں کبھی نہیں اپنایا۔
عائشہ نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں شادی کرلی تھی۔ یہ ایک محبت کی شادی تھی لیکن یہ شادی بری طرح ناکام ہو گئی۔
شادی کے دو دن بعد ہی مجھے پتہ چلا کہ وہ شراب پیتا ہے۔ میں اس بارے میں نہیں جانتی تھی۔ میری شادی 22 سال کی عمر میں ہوئی، 24 سال کی عمر میں میں جان چکی تھی کہ یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ اسے کسی اور میں بھی دلچسپی تھی۔
جب عائشہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی اس سے محبت کرتی ہیں تو عائشہ کا جواب تھا، میں اب بھی اسی سے محبت کرتی ہوں، حالانکہ وہ اب مر چکا ہے ،لیکن پھر بھی میرے دل میں اس کے لئے جذبات ہیں، مجھے اسے معاف کرنا پڑا تاکہ وہ سکون میں رہے۔
عائشہ جہانزیب کا مزید کہنا تھا کہ جہانزیب نے مجھے تین خوبصورت بچے دیے۔ جب میں ستائیس یا تیس سال کی تھی تو اس کا انتقال ہو گیا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کینسر میں مبتلا ہے۔ نہ ہی میرے سسرال والوں نے مجھے اس کے بارے میں بتایا، ایک دن ایک ڈاکٹر نے مجھے فون کیا اور مجھے اس کی حالت کے بارے میں بتایا ۔ اس نے مجھ سے کہا کہ میں اس کے ساتھ اچھا سلوک کروں کیونکہ وہ بہت جلد مرنے والا ہے۔
جہانزیب کی تدفین کے بعد بے ہوشی کی حالت میں لوگ مجھے ایک شخص کے پاس لے گئے اور مجھ سے ملنے کو کہا، یہ میرے والد تھے۔ میں نے اپنے دل سے انہیں معاف کر دیا، مجھے انہیں معاف کرنا پڑا۔ جب میں اپنے شوہر کو معاف کر سکتی ہوں تو میں اپنے والد کے ساتھ بھی ایسا کر سکتی ہوں۔
سوشل میڈیا صارفین عائشہ جہانزیب کی ہمت اور جرات کی تعریف کر رہے ہیں، جس کا مظاہرہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں کیا ہے۔ بہت سے لوگ زندگی میں اس مصائب پر کافی افسردہ تھے۔
مداحوں کا خیال ہے کہ وہ اپنی زندگی کے المیوں کے بارے میں بات کرنے کے لئے واقعی مضبوط خاتون ہیں، ورنہ پاکستان میں خواتین ناکام شادی، علیحدگی اور والدین کی طلاق پر ہمیشہ خاموش رہتی ہیں۔
یادرہے کہ عائشہ جہانزیب ان دنوں اپنی دردناک گھریلو تشدد کی کہانی شیئر کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پران ہیں۔ گزشتہ روزوہ لاہور کے تھانے پہنچی، جہاں انہوں نے اپنے دوسرے شوہر حارث علی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








