16 سالہ بچہ، جس نے اسکول سے چھٹی لی اور اسپین کو یورو کپ کے فائنل میں پہنچا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈیلی میل

16 سال کے اسکول اسٹوڈنٹ نے اسکول سے چھٹیاں لیں اور فٹبال کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شامل ہوکر اپنے ملک کی قومی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

یہ ناقابل یقین اور حیرت انگیز کہانی اسپین کے نو عمر ترین اسٹار فٹبالر 16 سالہ لامین یمال (امین جمال) کی ہے، جو اسکول اسٹوڈنٹ ہیں اور چھٹیاں لیکر یورو چیمپئن شپ 2024 میں اپنی قومی  ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

لامین یمال کی حیرت انگیز کہانی یہ ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کے ساتھ اسکول کا ہوم ورک بھی کر رہے ہیں اور ساتھ ہی آن لائن اپنی کلاسز بھی لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صاحب نے لامین یمال کی حیرت انگیز کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس عمر میں ہم بائیو کو رٹا مار رہے تھے، کالج میں داخلے کے بارے میں پریشان تھے، اس عمر میں یہ لڑکا اسکول بیگ اٹھا کر جرمنی اور فرانس جیسی ٹیموں کو گھر واپس بھیج رہا ہے، ایمباپے اور موزیالا کو حیران کر چکا ہے اور اسپین کو تن تنہا یورو کپ کے فائنل میں پہنچا چکا ہے۔

اسپین یورو فٹبال ٹورنامنٹ 2024 کی بہترین ٹیم ہے اور اسے باقی ٹیموں سے ممتاز کرنے والی واحد چیز یامال ہی ہے جس کی وجہ سے ایک کچی مڈ فیلڈ اور نسبتاً کمزور ڈیفینس لائن کے باوجود اسپین نے دوسری ٹیموں کو خوف زدہ کر رکھا ہے۔

فیس بک پر محمد سالم نامی صارف لکھتے ہیں کہ اس 16 سالہ بچے کی سمجھ بوجھ بڑے بڑے سپر اسٹارز سے اوپر ہے اور جہاں تمام بڑے نام ناکام رہے ہیں، یہ لڑکا پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بننے کے قریب ہے۔

16 سالہ لامین یمال مسلمان ہیں، ان کے والد مراکشی نژاد ہیں، یامال ہر میچ سے پہلے ہاتھ اٹھاکر دعا بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

Related Posts