معاملات طے پاگئے، فلور ملز نے ہڑتال موخر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈان

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان تین روز مسلسل ہڑتال کے بعد معاملات طے پاگئے، جس کے بعد فلور ملز  نےہڑتال 10روز کے لئے موخر کردی۔

حکومتی کمیٹی میں شامل چیئرمین ایف بی آر اور چار وفاقی وزرا  نے فلور ملز کے نمائندوں سے ملاقات کی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے فلور ملرز کی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے مطالبے سے اتفاق کیا، جس کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخر کرنے کے لئے حکومت کی بات مان لی۔

دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومتی کمیٹی نےجمعرات کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کوبلا لیا ہے، جس میں حکومتی کمیٹی سے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ ہڑتال ختم نہیں کر رہے، دس روز کے لئے موخر کی جا رہی ہے، حکومتی کمیٹی نے تین روز بعد ہماری بات سے اتفاق کیا، آئندہ اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

Related Posts