قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور اسیر رہنما عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئےکیس میں گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد ان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے اور ان کی روبکار بھی جاری کر دی ہے۔
ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق روبکار جاری ہونے کے بعد قیدی کی جیل سے قانونی طور پر رہائی لازمی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے دوبارہ گرفتاری کے ابتدائی قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ جیل رول کے مطابق رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ گرفتار کیا جائےگا۔
جیل کے دونوں داخلی دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری اور پی ٹی آئی کارکن موجود ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








