معروف ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب جعفری کی ایک ویڈیو کل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک شخص ان کا پیچھا کر رہا تھا اور ان کا مہنگا موبائل فون چھین کر بھاگ گیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی ٹی وی چینلز نے اسے نشر کیا اور لوگوں نے سامعہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا لیکن نئی اطلاعات نے اس معاملے کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ جس نوجوان پر الزام لگایا گیا وہ سامعیہ کا قریبی دوست تھا اور اس نے انہیں تقریباً چھ لاکھ روپے مالیت کا ایک قیمتی فون بطور تحفہ دیا تھا تاہم دونوں کے درمیان رشتہ ٹوٹنے کے بعد تنازعہ کھڑا ہوا جو اس واقعے کا باعث بنا۔
*
*
ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعیہ کافی عرصے سے اس نوجوان پر دباؤ ڈال رہی تھیں اور یہ جھگڑا وقت کے ساتھ شدید ہوتا چلا گیا۔ اس طرح کے واقعات کو سمجھنے کے لیے ہر دو فریقین کی بات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ہر کہانی کے دو رخ ہو سکتے ہیں۔ اکثر ایسی کہانیوں کے پیچھے ذاتی تنازعات، نفسیاتی دباؤ یا دیگر مقاصد چھپے ہوتے ہیں۔ خاص طور پر ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز پر متحرک نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو صرف مظلوم یا ظالم کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا کیونکہ ان کے تعلقات اور جھگڑوں میں کئی پیچیدگیاں شامل ہوتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








