جنسی تشدد سے دلہن کی ہلاکت میں پوشیدہ راز؟ ملزم اشوک کی درخواست ضمانت مسترد

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کی مقامی عدالت نے 19 سالہ نوبیاہتا دلہن شانتی پر مبینہ جنسی تشدد اور اس کے نتیجے میں ہلاکت کے کیس میں نامزد ملزم اشوک کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی ہے۔

یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، جنوبی کی عدالت میں سنایا گیا جہاں کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اشوک نے شادی کے صرف دو روز بعد اپنی اہلیہ پر بہیمانہ جنسی تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کچھ دنوں تک کومہ میں رہنے کے بعد 23 جولائی کو سول اسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر میں دم توڑ گئی۔ اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بھی تصدیق کی کہ متاثرہ خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے شواہد ابتدائی طبی معائنے میں سامنے آئے۔

ایس ایچ او بغدادی تھانہ مجید علی کے مطابق شانتی کی شادی 15 جون کو ہوئی تھی اور دو روز بعد ہی مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر 5 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد ملزم اشوک کو گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے پولیس کے فراہم کردہ شواہد اور ملزم کے جرم کے اعتراف کی روشنی میں ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

Related Posts