مارکیٹ میں تیزی کا زور ٹوٹ گیا،228 پوائنٹس گرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مثبت لہر آٹھویں روز ٹوٹ گئی، آج 100  انڈیکس 228 پوائنٹس کم ہوکربند ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز  پر 100 انڈیکس نے  پہلی بار  61 ہزار کی سطح عبور کی اور  61  ہزار  555 کی نئی تاریخی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بنایا۔

بعد ازاں مارکیٹ نے واپسی کی راہ لی اور کاروبار کا اختتام 228  پوائنٹس کم ہوکر 60 ہزار 502  پر ہوا۔

بازار میں آج 69 کروڑ  22 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 27 ارب 3 کروڑ  روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 718 ارب روپے ہے۔ 

Related Posts