کراچی: سندھ کے صوبائی دارلحکومت کراچی کی تاجر برادری نے مارکیٹ رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کے لئے مارکیٹ ساڑے 8 بجے اور شادی حال رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سندھ حکومت کو بھی بذریعہ خط توانائی بچت کے منصوبے پر عملدراۤمد کی سفارش کی۔
تاہم، کراچی کی تاجر برادری نے سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل ہی مارکیٹیں جلد بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔
رواں مالی سال کے دوران موٹرسائیکل کی برآمدات میں اضافہ ہوا
تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کے اوقات رات ساڑھے نو بجے تک رکھے جائیں کیونکہ گاہکوں کی آمدورفت شام کے اوقات میں زیادہ ہوتی ہے۔
کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو صورتحال جانچنے کی ہدایت کردی ہے، تاہم بازاروں یا شادی ہالز کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








