پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 708 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 163,806 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے ہفتے کے دوران انڈیکس نے 9,883 پوائنٹس کی حد میں اتار چڑھاؤ دکھایا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 167,561 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 157,678 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 9.13 ارب شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت تقریباً 277.87 ارب روپے رہی۔ اسی دوران مارکیٹ کی مجموعی مالیت (مارکیٹ کیپیٹلائزیشن) میں 57 ارب روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد یہ 18,968 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








