بہاولپور: غربت کے ہاتھوں مجبور میاں بیوی نے پہلے اپنے دونوں بچوں کو زہر دیا پھر خودبھی زہر پی کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کرائے کے مکان میں رہتے تھے، دونوں میاں بیوی کام نہ ملنے کی وجہ سے بہت پریشان تھے جس کے باعث تین مہینے سے گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کرپائے تھے۔
مکان مالک نے کرائے کا تقاضا کیا اور کرایا نہ ملنے پر گھر خالی کرنے کا کہا، واپڈا والوں کی جانب سے 17500 کا بل بھیج دیاگیا اور بجلی کا میٹر بھی اتاردیا گیا۔ معصوم بچوں نے دودھ لانے کی ضد کی تومیاں بیوی نے بچوں سمیت اپنے آپ کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا۔
مذکورہ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی، ریسکیو حکام کے مطابق چاروں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔