جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کراچی نے ایمپریس مارکیٹ کے قریب احتجاج کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کے الزامات واپس لینے پر پی ٹی آئی کے درجنوں گرفتار کارکنان کو رہا کردیا۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو ایمپریس مارکیٹ کے قریب احتجاج کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لئے۔ جس کے نتیجے میں عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس نے مقدمے میں 400 سے 500 افراد کو نامزد کیا تھا۔ اس مقدمے میں پی ٹی آئی صوبہ سندھ کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، سعید آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شجاعت علی خان ایڈووکیٹ اور دیگر نامزد کیے گئے تھے، مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








