ایشوریا رائے فلم انڈسٹری کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنے طرز رہائش کے ساتھ ساتھ سکیورٹی پر بھی ماہانہ لاکھوں خرچ کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں ایشوریا کی حفاظت پر مامور 2 باڈی گارڈز کے بارے میں بتایا گیا ہے جن میں سے ایک شیو راج اور دوسرےا راجیندر دھولے ہے جو ہمہ وقت ان کی حفاظت پر مامور رہتے ہیں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایشوریا کے باڈی گارڈز کی حیران کن ماہانہ تنخواہ کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے مطابق شیوراج اور راجیندر دھولے کی تنخواہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے بھی زیادہ ہے۔
شیوراج ایشوریا کے تکنیکی ماہر ہیں جن کو اداکارہ کئی لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دیتی ہیں تاہم ان کی تنخواہ کا مجموعی تخمینہ نہیں بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ کے دوسرے باڈی گارڈ راجیندر دھولے ہیں جن کی تنخواہ سالانہ ایک کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔
بے انتہا مقبولیت کے باوجود ایشوریا نے 2015 میں باڈی گارڈ شیوراج کی شادی میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








