لندن:انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی20 میچ جمعرات کو ٹونٹن میں کھیلا جائیگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ (آج)کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ 10ستمبرسے ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہو گا۔
بھارت کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی -20 کرکٹ میچ جمعہ کو آر پریما داسا سٹیڈیم،کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ٹی -20میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 12 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔