عالمی منڈی میں شدید قلت کے باعث پاکستانی چاول کی مانگ بڑھ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی حکومت کی چاول کی برآمد پر پابندی کے بعد پاکستانی چاول کی مانگ بڑھنے لگی، پاکستان کے چاول کی برآمد مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال میں بارش اور سیلاب کے باوجود پاکستان 2.1 ارب ڈالر کے چاول برآمد کرچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں چاول کی قیمتیں 2008 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان کو چاول کی برآمد میں رواں سال کے مقابلے میں مزید فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت نے بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق چاول کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ سال پاکستان نے بیرونی قرض کی واپسی حصول سے زیادہ کی۔رپورٹ

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی سے عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں میں چاول ملنا بند ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی عوام نے بوکھلاہٹ میں ایک ہی ساتھ کئی ٹن چاول خرید لیے ہیں۔

Related Posts